Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے ہاتھوں کھلاڑیوں کو رقمی انعامات کی تقسیم

چیف منسٹر کے ہاتھوں کھلاڑیوں کو رقمی انعامات کی تقسیم

حیدرآباد /15 اگست ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ نے تلنگانہ کے کھلاڑیوں کو جنہوں نے مختلف کھیلوں میں مڈلس جیتے ہیں رقمی انعامات سے نوازا ۔ ان کھلاڑیوں کو ایک شال ، توصیف نامہ اور 3 لاکھ تا 50 لاکھ کے چیکس پیش کئے گئے ۔ تاریخی قلعہ گولکنڈہ پر منعقدہ یوم آزادی تقریب کے دوران بیڈ منٹن اسٹار سائنا نہیوال کو 50 لاکھ روپئے کے دو چیکس دئے گئے ۔ آسٹریلیا اوپن سیریز سنگلس ٹائٹل میں گولڈ اور لندن اولمپکس میں براؤنز مڈل جیتنے کیلئے 20 لاکھ روپئے کا چیک دیا گیا اسی طرح گگن نارنگ کو بھی 50 لاکھ روپئے ، 25 لاکھ اور 20 روپئے کے تین چیکس دئے گئے ۔ ورلڈ انٹرنیشنل وومنس باکسنگ میں گولڈ میڈل جیتنے کیلئے نکھت زرین کو 50 لاکھ روپئے کا چیک پیش کیا گیا ۔ بیاڈمینٹن کوچس پی گوپی چند اور محمد عارف کو علی الترتیب 50 لاکھ اور25 لاکھ روپئے کے چیکس دئے گئے ۔ اسی طرح دیگر دوسرے کھلاڑیوں کو بھی مختلف چیکس دئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT