چیف منسٹر کے ہاتھوں گیمنگ پارک کا سنگ بنیاد

حیدرآباد۔/8جنوری، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے آج یہاں گیمنگ، انیمیشن، میڈیا و تفریحی پارک کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے ذرائع ابلاغ و اشاعت و طباعت کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

حیدرآباد۔/8جنوری، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے آج یہاں گیمنگ، انیمیشن، میڈیا و تفریحی پارک کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے ذرائع ابلاغ و اشاعت و طباعت کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تعمیر کی تکمیل کے بعد یہاں 100سے زائد ادارے قائم ہوں گے جس سے 15000 ماہر پیشہ ور افراد کو روزگار فراہم ہوگا۔ اس پارک کے لئیل حکومت کو مزید500امریکی ڈالر کی برآمدی آمدنی حاصل ہوگی۔ یہ پارک چھ لاکھ مربع فٹ رقبہ پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ جس کو مزید وسعت دی جائے گی۔وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی پونالا لکشمیا نے کہا کہ حیدرآباد انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ایک اہم مرکز ہے اور اس پارک کے قیام سے یہاں ہزاروں نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم ہوں گے۔ اس تقریب کے دوران چند سیاسی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چیف منسٹر کے خلاف نعرے بازی کی۔

سڑکوں کی کشادگی کے متاثرین کو
25 کروڑ روپئے کا معاوضہ
حیدرآباد۔/8 جنوری(سیاست نیوز)گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے آج زہرہ بی درگاہ تا ڈی آر ڈی ایل (براہ کمارواڑی، حبیب نگر، رکھشا پورم) سڑک کی کشادگی میں متاثر ہونے والی جملہ 126 جائیدادوں کے لئے مجموعی طور پر 7,94,87,801 روپے اور یکمینار مسجد نامپلی جنکشن تا بازار گھاٹ جنکشن براہ درگاہ یوسفینؒ سڑک کی کشادگی میں متاثر ہونے والی 41 جائیدادوں کے لئے 3,54,45,041 روپے کی ادائی کے لئے انتظامی منظوری دی ہے۔ میئر مسٹر محمد ماجد حسین کی صدارت میں اسٹینڈنگ کمیٹی کا گیارہواں اجلاس منعقد ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے اور منظوریاں دی گئیں۔ اسٹینڈنگ کمیٹی نے روڈ نمبر 2 بنجارہ ہلز تا کے بی آر پارک سڑک کی کشادگی، بوٹانیکل گارڈنس تا اولڈ بمبئی روڈ براہ مسجد بنڈہ سڑک کی کشادگی

اور این ایف سی ایل جنکشن تا کے بی آر پارک جنکشن سڑک کی کشادگی میں متاثر ہونے والی جائیدادوں کے لئے مالکین جائیداد کو معاوضہ کی بھی منظوری دی۔ مہدی پٹنم تا رائے درگم براہ ٹولی چوکی مجوزہ 150 فیٹ کشادہ سڑک کے لئے جائیداد حاصل کرنے مالک جائیداد پنڈری ناتھ اور بی وینکٹیش کو 10,33,74,338 روپے معاوضہ کی ادائی کی منظوری دی۔ چنچل گوڑہ جنکشن تا مادنا پیٹ قبرستان براہ سعید آباد اے سی پی آفس سڑک کی کشادگی کے لئے بھی متاثرین جائیداد کو 4,31,88,900 روپے کی ادائی کی منظوری دی گئی۔ اسٹینڈنگ کمیٹی میں کمیونٹی ہال اور دیگر ترقیاتی کاموں کی بھی منظوری دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT