چیف منسٹر گجرات کے روبرو احتجاج پر کانگریس ورکرس گرفتار

احمد آباد 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) زائد از 60 کانگریس ورکرس بشمول دو کانگریس ایم ایل ایز آج ضلع اروالی کے موداسا ٹاون میں مقامی پولیس کی جانب سے احتیاطی طور پر حراست میں لے لئے گئے تا کہ انہیں چیف منسٹر گجرات آنندی بین پٹیل کی سرکاری تقریب میں احتجاج سے روکا جاسکے ۔ کانگریس کسانوں کو کپاس کی اقل ترین امدادی قیمت بڑھانے کے مطالبہ کی تائید میں ریاست کے مختلف حصوں میں احتجاج کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT