Saturday , December 15 2018

چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر کی اس ہفتہ امریکہ سے واپسی

پاناجی ۔ 12 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) گوا کے چیف منسٹر منوہر پاریکر جو ایک مرض کے علاج کے سلسلہ میں امریکہ گئے ہوئے ہیں ، اس ہفتہ ریاست واپس ہوں گے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے آج یہ بات بتائی ۔ 62 سالہ پاریکر اس سال مارچ سے علاج کیلئے امریکہ میں ہیں۔ چیف منسٹر آفس کے سینئر عہدیدار نے کہاکہ ’’چیف منسٹر اس ہفتہ ریاست کو واپس ہوں گے ۔ تاہم ان کی واپسی کی ابھی توثیق ہونا باقی ہے ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT