Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / چیف منسٹر ہماچل پردیش سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ

چیف منسٹر ہماچل پردیش سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ

نئی دہلی۔ 9، جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ اثاثہ رکھنے کے (ڈی اے ) کے معاملے میں ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ سے آج پوچھ گچھ کی۔ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر سنگھ صبح 11 بجے سی بی آئی کے ہیڈ کوارٹر پہنچے ۔ ڈی اے معاملے کی تحقیقات کر رہی سی بی آئی نے مسٹر سنگھ کے خلاف چھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کی خرد برد کا معاملہ درج کیا تھا۔ الزام ہے کہ انہوں نے آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ جائیداد حاصل کی ہے ۔ ان پر 2009 سے 2011 کے درمیان مرکز میں فولاد کے وزیر کے عہدے پر رہتے ہوئے آمدنی سے زیادہ جائیداد حاصل کرنے کا الزام ہے ۔ دہلی ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو ان سے اس معاملے میں پوچھ گچھ کرنے کا اختیار دیا ہے ۔ وہیں وزیر اعلی نے خود سی بی آئی جانچ کا سامنا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق، تحقیقاتی ایجنسی کے افسر ان ان سے یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کی آمدنی اچانک کس طرح بڑھ گئی۔

پٹھان کوٹ فضائی اڈہ پر سخت چوکسی
پٹھان کوٹ۔/9جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹھان کوٹ میں ایر فورس اسٹیشن کے قرب و جوار میں حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا اور کوئی مشتبہ شخص نظر آنے پر گولی ماردینے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سیکوریٹی ایجنسیوں کو باوثوق ذرائع سے اطلاعات ( انٹلی جنس ) ملی ہے۔ جس کی بناء پر پوسٹرس آویزاں کرتے ہوئے فضائی اڈہ کی دیواروں ( حصار بندی ) قرب و جوار میں مشتبہ حالت میں نقل و حرکت کرتے ہوئے پائے جانے پر گولی ماردینے کا اعلان کردیا گیا۔دریں اثناء فوج، بی ایس اور پنجاب پولیس نے سرحدی دیہاتوں کے عوام میں اعتماد بحال کرنے کیلئے 5گھنٹے طویل مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔ یہ اقدام دیہی عوام میں خوف دور کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ جبکہ سرحد سے متصل 20دیہاتوں میں سخت چوکسی اختیار کرلی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT