Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / چیف منسٹر یوپی کا آج دورہ تاج محل

چیف منسٹر یوپی کا آج دورہ تاج محل

لکھنؤ ۔ 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ کل تاج محل کا دورہ کریں گے جبکہ بی جے پی قائدین کی جانب سے متضاد بیانات 17 ویں صدی کی تاریخی یادگار کے بارے میں جاری کئے جارہے ہیں۔ آدتیہ ناتھ پہلے یوپی کے بی جے پی چیف منسٹر ہوں گے جو اس تاریخی محبت کی یادگار کا دورہ کریں گے۔ آدتیہ ناتھ شاہجہاں اور ممتاز محل کے مزاروں پر آدھا گھنٹہ حاضری دیں گے بعدازاں وہ قریبی شاہجہاں پارک کا دورہ کریں گے۔ وہ راستہ میں مختلف مقامات کا جائزہ لیں گے جو تاریخی یادگار کے مضافات میں واقع ہیں۔ وہ ایک ٹورسٹ راستے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جو تاج محل سے قلعہ آگرہ تک ہوگا۔ وہ 500 بی جے پی کارکنوں اور سماجی کارکنوں کے ساتھ تاج محل کی مغربی گیٹ کے قریب صفائی کی مہم میں بھی حصہ لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT