Saturday , May 26 2018
Home / ہندوستان / چیف منسٹر یوگی نے آوارہ کتوں سے متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا

چیف منسٹر یوگی نے آوارہ کتوں سے متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا

سیتاپور 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے آج ضلع سیتاپور کا دورہ کیا اور اُن بچوں کے ارکان خاندان سے ملاقات کی جو آوارہ کتوں کے حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ اُن کا دورہ الہ آباد ہائیکورٹ کی ہدایت کے پس منظر میں ہے جس نے ایک روز قبل حکومت یوپی سے دریافت کیا تھا کہ آوارہ کتوں کی لعنت پر قابو پانے کے لئے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اِس مسئلہ نے ضلع میں گزشتہ نومبر سے 12 بچوں کی جان لی ہے۔

TOPPOPULARRECENT