Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / چیف منسٹر یو پی کے قتل کی جھوٹی دھمکی

چیف منسٹر یو پی کے قتل کی جھوٹی دھمکی

نئی دہلی۔17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس، آج یو پی پولیس کو اطلاع دی کہ چیف منسٹر یو پی یوگی آدتیہ ناتھ کو قتل کردینے کی دھمکی وصول ہوئی ہے۔ 3 بجے دن ایک ملازم پولیس کے شخصی موبائل فون پر یہ کال وصول ہونے پر مقامی پولیس سرگرم ہوگئی۔ بعدازاں یہ فون کال اور دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی۔

ہندوستان کو داخلی خطرہ درپیش : فاروق عبداللہ
نئی دہلی۔17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان چین اور پاکستان کا سامنا کرسکتا ہے لیکن داخلی طور پر ایسے افراد کا جو ہر چیز تباہ کردینا چاہتے ہیں، سامنا نہیں کرسکتا۔ نیشنل کانفرنس کے قائد فاروق عبداللہ نے کسی کا نام لئے بغیر یہ الزام عائد کیا۔ وہ اپوزیشن قائدین کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وادی کی صورتحال کے موضوع پر چیف منسٹر نے بھی خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT