Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / چیلسی کی بدترین کارکردگی کے بعد منیجر مورینیو برطرف

چیلسی کی بدترین کارکردگی کے بعد منیجر مورینیو برطرف

لندن ۔18ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش پریمیئر لیگ کی دفاعی چیمپئن ٹیم چیلسی نے اپنے کلب کی سیزن میں بدترین کارکردگی کے بعد منیجر جوزے مورینیو کو عہدے سے برطرف کردیا۔ تفصیلاتکے مطابق جوزے مورینیو اور چیلسی فٹبال کلب نے باہمی رضامندی سے اپنی رہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پرتگال سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ منیجر 2013 میں دوسری مرتبہ چیلسی کے منیجر مقرر کئے گئے تھے۔
پربھاکر افغانستان کے کوچ
نئی دہلی ۔ 18 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کے سابق فاسٹ بولر منوج پربھاکر کو آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے افغانستانی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیاگیا ہے اور وہ اب پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کے ساتھ کوچنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے ۔ اس ضمن میں پربھاکر نے کہاکہ ہیڈ کوچ انضمام الحق کے ساتھ ان کی جوڑی خوب جمے گی ۔ انھوں نے کہاکہ انضمام کے ساتھ وہ افعانستان کی نئی صلاحیتوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT