Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیلمیڈہ ہاسپٹل میں 23ستمبر کو بچوں کے امراض قلب کا عصری علاج

چیلمیڈہ ہاسپٹل میں 23ستمبر کو بچوں کے امراض قلب کا عصری علاج

کریم نگر۔/16ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دل کے مسائل و بیماریوں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کا جاریہ ماہ کی 23 تاریخ کو کریم نگر منڈل بوماکل کے چیلمیڈہ آنند راؤ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں آروگیہ سری اسکیم کے تحت عصری علاج کیا جائے گا۔ دواخانہ کے ذمہ داروں کی اطلاع کے مطابق حیدرآباد کے سن شائن دواخانہ کے سینئر بین الاقوامی کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سریدھر کستوری طبی خدمات انجام دیں گے ۔ پیدائش سے ہی امراض قلب میں مبتلا بچوں کو اب تک علاج کے لئے آپریشن کی ضرورت ہوتی تھی لیکن اب ایک نئے طریقہ علاج کے ذریعہ انتہائی کم قیمت میں تشفی بخش کامیاب علاج ممکن ہے جس سے استفادہ حاصل کریں۔

سرپور ٹاؤن منڈل پریشد
جنرل باڈی کا اجلاس
سرپور ٹاؤن۔/16ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن ایم پی ڈی او، رمیش چندرا کلکرنی کی اطلاع کے بموجب سرپور ٹاؤن منڈل پریشد جنرل باڈی اجلاس دوپہر 2بجے 19ستمبر کو ایم پی ڈی او میٹنگ ہال میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں منڈل کے زیڈ پی ٹی سی، منڈل کے تمام ایم پی ٹی سی اور منڈل کے تمام سرپنچوں کے علاوہ متعلقہ تمام سرکاری ملازمین کو اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت دی ۔ لاپرواہی اور اجلاس میں غیر حاضر رہنے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT