Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / چیمپئنز ٹرافی کے آٹھ مقابلوں کے ٹکٹیں فروخت

چیمپئنز ٹرافی کے آٹھ مقابلوں کے ٹکٹیں فروخت

لندن۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 15  میں سے 8  میچوں کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں پندرہ ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔ انگلش شائقین کیلئے چھ جون کو کارڈف میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے ٹکٹ دستیاب ہیں تاہم بنگلہ دیش اور آسٹریلیا سے میچز کی ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ برمنگھم میں رواں ہفتے ٹرافی ٹور میں باقی ٹکٹ گراؤنڈ پر فروخت کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان بمقابلہ ہندوستان اور آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ مقابلوں میں شائقین کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT