Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / چیمپئنز ٹرافی کے سوشل میڈیا راست نشریات پر پابندی

چیمپئنز ٹرافی کے سوشل میڈیا راست نشریات پر پابندی

دبئی۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی کے سینٹرز سے سوشل میڈیا کی راست نشریات  پر پابندی عائد کردی ہے۔میڈیا کو متنبہ کیا ہے کہ فیس بک لائیو اور گرائونڈ سے دیگر لائیو سرگرمی کرنے والوں کے کارڈ منسوخ کردیئے جائیں گے۔ تمام کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کو بھی فیس بک لائیو کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق برمنگھم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے وارم اپ میچ کے دوران کچھ صحافی فیس بک لائیو کرتے رہے جس سے آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔
مارکس اسٹوئنس نے فٹنس ٹسٹ کامیاب کرلیا
سڈنی۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی میڈیکل عملہ نے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کوچیمپئنز ٹرافی کیلئے مکمل فٹ قرار دیدیا۔ فٹنس ٹسٹ پاس کرنے کے بعد اسٹوئنس اب سکواڈ کے ہمراہ ہونگے۔ آسٹریلیائی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 2جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ اسٹوئنس آئی پی ایل کے دوران کندھے کے زخم  کا شکار ہوئے تھے اور ان کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت غیر یقینی تھی لیکن اب کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ اسٹوئنس نے فٹنس ٹسٹ پاس کر لیا ہے اور وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT