Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / چیمپیئنز ٹرافی‘ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا اعلان

چیمپیئنز ٹرافی‘ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا اعلان

کولمبو‘ آکلینڈ ۔25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) چیمپیئنز ٹرافی2017 کیلئے سری لنکا اور نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے جہاں سری لنکائی ٹیم نے تجربہ کار فاسٹ بولر لاستھ ملنگا کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز زخم کے سبب جنوبی افریقہ، دورہ اسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں شرکت نہیں کر سکے تھے لیکن صحت کی  بحالی کے بعد انہیں ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ سری لنکائی ٹیم میں سب سے حیران کن شمولیت تجربہ کار بولر لاستھ ملنگا کی ٹیم میں واپسی ہے جنہوں نے آخری مرتبہ 2015 میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔سری لنکا نے 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ  دو محفوظ کھلاڑیوں دلوروان پریرا اور دنشکا گناتھیلاکا کے ناموں کا بھی اعلان کیا ہے۔وہیں نیوزی لینڈ نے بھی میگا ایونٹ کیلئے اپنے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کیلئے مچل میک کلینیگن، ایڈم ملنے اور کوری اینڈرسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔میک کلینیکگن اور ملنے آخری مرتبہ 2016 کے اوائل میں نیوزی لینڈ کی ونڈے کرکٹ میں نمائندگی کی تھی جس کے بعد سے یہ دونوں کھلاڑی مستقل زخموں کے سبب ٹیم کا حصہ نہ بن سکے۔کوری اینڈرسن بھی مستقل کمر کے مسائل سے دوچار رہے اور اسی وجہ سے آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز کا حصہ نہ بن سکے۔تاہم اب تینوں کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہو چکے ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی  فرنچائز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ایونٹ کیلئے دونوں ٹیموں کے اسکواڈس ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ سری لنکا: اینجلو میتھیوز(کپتان)، اپل تھارنگا، نروشن ڈکویلا، کشال پریرا، کشال مینڈس، چمارا کاپوگیدرا، اسیلا گونارتنے، دنیش چندیمل، لاستھ ملنگا، سورنگا لکمل، نووان پرادیپ، نووان کوسیکرا، تھسارا پریرا، لکشن سنداکن اور سکیگو پرسنا۔نیوزی لینڈ: کین ولیمسن(کپتان)، مارٹن گپٹل، ٹام لیتھم، روس ٹیلر، جیتن پٹیل، لیوک رونچی، کوری اینڈرسن، نیل بروم، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مچل میک کلینیگن، جمی نیشام، ایڈم ملنے، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤدھی اور مچل سینٹنر۔

TOPPOPULARRECENT