Sunday , May 27 2018
Home / کھیل کی خبریں / چیمپیئنز ٹرافی کی کامیابی، اعزاز میں یادگار ٹکٹ کا اجرا

چیمپیئنز ٹرافی کی کامیابی، اعزاز میں یادگار ٹکٹ کا اجرا

کراچی ۔2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے اعزاز میں پاکستان کے محکمہ پوسٹ نے یادگاری ٹکٹ اور سووینر جاری کیے ہیں۔پاکستان پوسٹ کے کراچی دفتر کے خزانچی طارق اعوان نے کہا کہ 50ہزار سووینر شیٹ اور تین لاکھ اعزازی ٹکٹوں کا اجرا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سووینر اور ٹکٹ پاکستان بھر میں پاکستان پوسٹ کے دفتر پر دستیاب ہیں۔تین ٹکٹوں کے سیٹ کی قیمت 30 روپے جبکہ سووینر شیٹ کی فی کس قیمت 50 روپے ہے۔پاکستان نے رواں سال جولائی میں انگلینڈ میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف ہندوستان کو 180 رنز کے بھاری فرق سے مات دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔پاکستان نے فائنل میں فخر زمان کی سنچری کی بدولت چار وکٹ کے نقصان پر 339 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا تھا اور پاکستانی بولروں کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ہندوستان کی مضبوط بیٹنگ 31ویں اوور میں 158 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT