Tuesday , April 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / چیمیئنز لیگ کے کوارٹر فائنلز ڈرا کا اعلان

چیمیئنز لیگ کے کوارٹر فائنلز ڈرا کا اعلان

لندن ۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) یونین آف یورپیئن فٹبال اسوسی ایشنز نے یورپ کے سب سے بڑے فٹبال ٹورنمنٹ چیمیئنز لیگ کے کوارٹر فائنلز ڈرا کا اعلان کردیا۔ انگلش کلب مانچسٹر سٹی اور لیور پول آمنے سامنے ہوں گے ۔ہسپانوی کلب بارسلونا کا مقابلہ اطالوی کلب روما، رئیل میڈرڈ کا میچ اطالوی حریف جوونٹس جبکہ ہسپانوی کلب سیویلا جرمنی کے کلب بائرن میونخ سے ہوگا۔پہلے مرحلے کے میچوں کا آغاز 3اپریل کو سیویلا اور بائرن میونخ کے درمیان مقابلے سے ہوگا اور دونوں ٹیمیں اپنا دوسرا میچ 11اپریل کو کھیلیں گی۔جو ونٹس اور رئیل میڈرڈ بھی انہی تاریخوں میں مقابلہ کریں گی۔ بارسلونا اور روما4 اور پھر10 اپریل کو ایک دوسرے کے ساتھ ہوم اینڈ اوے کے بنیاد پر مقابلے کھیلیں گی۔دونوں انگلش کلب لیور پول اور مانچسٹر سٹی انہی تاریخوں میں آمنے سامنے ہوں گے اور سیمی فائنلز تک پہنچنے کے لئے ایک دوسرے کو شکست دینے کی کوشش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT