چینائی اور لاہور ٹیموں کے آج اہم مقابلے

بنگلور ۔ 26 ستمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام )پوپو چمپینس لیگ ٹوئنٹی 20 میں اپنا گروپ اے میچ لاہور لائینس کے خلاف کوئی گیند پھینکے بغیر بارش کی نذر ہوجانے سے مایوس چینائی سوپر کنگس بیچین ہوں گے کہ کل وہ پرتھ اسکارچرس کو ٹورنمنٹ سے باہر کرتے ہوئے اپنے آخری 4 کا مقام پکا کرلیں ۔ مہندر سنگھ دھونی زیرقیادت ٹیم تین میچوں میں 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقا

بنگلور ۔ 26 ستمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام )پوپو چمپینس لیگ ٹوئنٹی 20 میں اپنا گروپ اے میچ لاہور لائینس کے خلاف کوئی گیند پھینکے بغیر بارش کی نذر ہوجانے سے مایوس چینائی سوپر کنگس بیچین ہوں گے کہ کل وہ پرتھ اسکارچرس کو ٹورنمنٹ سے باہر کرتے ہوئے اپنے آخری 4 کا مقام پکا کرلیں ۔ مہندر سنگھ دھونی زیرقیادت ٹیم تین میچوں میں 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر برقرار ہے جبکہ کل کے میچ سے انھیں دو پوائنٹس حاصل ہوئے ۔ دوسری طرف لاہور اپنا پہلا میچ ٹیبل ٹاپرس کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے مقابل ہارجانے کے بعداپنے اولین پوائنٹس جٹائے ہیں۔

چینائی کو اُن کے پہلے میچ میں کے کے آر کے مقابل شکست ہوئی تھی جس کے بعد اُنھوں نے جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی چمپینس ناشوا ڈالفنس کو شکست دی جو دو مقابلوں کے باوجود کامیابی سے دور ہیں۔ جہاں کولکتہ پہلے ہی گروپ اے سے کوالیفائی کرچکا ہے وہیں اسکارچرس کے دو مقابلوں میں ایک جیت اور ایک ناکامی درج ہوئے ہیں۔ لاہور اور ڈالفنس دونوں کو اب اپنے متعلقہ میچوں میں غیرمعمولی مظاہرہ کرتے ہوئے صورتحال کو بدلنا ہوگا ۔ محمد حفیظ زیرقیادت لاہور ٹیم بلاشبہ جنوبی افریقی چمپینس کے خلاف بڑی جیت حاصل کرتے ہوئے ٹورنمنٹ میں برقرار رہنے کی کوشش کریں گے ۔ لاہور کے سعد نسیم ، حفیظ ، احمد شہزاد اور عمر اکمل بیٹنگ میں کسی نہ کسی میچ میں متاثرکرے ہیںاور اُن سے ٹیم کو اسی طرح کی کارکردگی کی توقع رہے گی ۔ بولرس میں اعزاز چیمہ ، وہاب ریاض اور عمران علی بالخصوص کوالیفائنگ میچس میں کامیاب ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT