Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / چینائی اور پنجاب کے درمیان آج طاقتور ٹکراؤ متوقع

چینائی اور پنجاب کے درمیان آج طاقتور ٹکراؤ متوقع

کٹک ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چینائی سوپر کنگس جب یہاں آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کے مقابلے میں بارہ بتی اسٹیڈیم میں پنجاب کے خلاف میدان سنبھالے گی تو اس کے ذہن میں حریف ٹیم کے خلاف گزشتہ مقابلے میں ہوئی شکست کے حساب کو برابر کرنا ضرور موجود ہوگا ۔ پنجاب ہی وہ ٹیم تھی جس نے چینائی سوپر کنگس کے آئی پی ایل کے ساتویں سیزن کے شاندار آغاز ک

کٹک ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چینائی سوپر کنگس جب یہاں آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کے مقابلے میں بارہ بتی اسٹیڈیم میں پنجاب کے خلاف میدان سنبھالے گی تو اس کے ذہن میں حریف ٹیم کے خلاف گزشتہ مقابلے میں ہوئی شکست کے حساب کو برابر کرنا ضرور موجود ہوگا ۔ پنجاب ہی وہ ٹیم تھی جس نے چینائی سوپر کنگس کے آئی پی ایل کے ساتویں سیزن کے شاندار آغاز کی امیدوں پر پانی پھیردیا تھا کیونکہ چینائی سوپر کنگس نے پنجاب کے خلاف آئی پی ایل 7 کا شاندار طریقہ سے آغاز کرتے ہوئے 200 سے زائد رنز اسکور کئے تھے لیکن کنگس الیون پنجاب کے لئے میکسویل اور ڈیوڈ ملر نے غیرمعمولی اننگز کھیلتے ہوئے ہمالیائی اسکور کو بہ آسانی عبور کرلیا تھا ۔ پنجاب کے خلاف شکست کے بعد مہندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت چینائی سوپر کنگس کی ٹیم نے حالات پر قابو پاتے ہوئے اس کے بعد کھیلے گئے تمام مقابلوں میں فتوحات حاصل کرنے کے ساتھ ٹیموں کے جدول میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے ۔

برینڈن میکالم اور ڈیون اسمتھ جہاں حریف بولروں کے خلاف بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو شاندار فتوحات دلوا رہے ہیں وہیں پنجاب کے لئے گلین میکسویل اور جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیوڈ ملر ٹیم کی فتوحات کے معمار ثابت ہورہے ہیں ۔ آئی پی ایل میں فی الحال رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں ابتدائی تین مقامات پر دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑی موجود ہیں جیسا کہ نمبر ایک مقام پر جہاں میکسویل موجود ہیں تو اس کے بعد کے دیگر دو مقامات پر اسمتھ اور میکالم موجود ہیں ۔ پنجاب کیلئے ڈیوڈ ملر جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہی کردار چینائی کیلئے سریش رائنا بھی ادا کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT