Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چینائی ایرپورٹ مسافرین کی حیدرآباد منتقلی

چینائی ایرپورٹ مسافرین کی حیدرآباد منتقلی

ہندوستانی فضائیہ طیاروںکی آمد ، مسافروں کو منزل تک پہونچانے کی مساعی
حیدرآباد 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) چینائی میں جاری سیلاب کے سبب چینائی ایرپورٹ پر پھنسے فضائی مسافرین کو آج ہندوستانی فضائیہ کے طیارہ کے ذریعہ حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ شہر حیدرآباد منتقلی کے بعد اُنھیں اُن کی منزل مقصود تک پہنچانے کے انتظامات کئے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد میں موجود انڈین ایرفورس اسٹیشن سے روانہ ہونے والے فوجی دستوں کو لیجانے والے طیاروں کے ذریعہ چینائی سے واپسی کے دوران فضائی مسافرین کو حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ چینائی میں جاری سیلاب میں راحت کاری خدمات کی انجام دہی کے لئے انڈین ایرفورس کے طیارہ C-17 کو متعین کیا گیا ہے جس کے ذریعہ ایم ڈی آر ایف کی ٹیم نے حیدرآباد سے 5 ہزار لیٹر پینے کا صاف پانی و دیگر اشیائے ضروریہ لیجائی گئی ہیں۔ اِن خصوصی طیاروں کے ذریعہ واپس آنے والے سیلاب متاثرین کی جانب سے ہندوستانی فضائیہ اور افواج کی جانب سے انجام دی جانے والی خدمات کی زبردست سراہنا کی۔ بیگم پیٹ قدیم ایرپورٹ لائے گئے اِن متاثرین میں بیشتر فضائی مسافرین ہیں جوکہ گزشتہ دو یوم سے پروازیں شروع نہ ہونے کے سبب سیلاب میں پھنسے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ چینائی ایرپورٹ 6 ڈسمبر کی صبح تک کے لئے بند رکھے جانے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT