Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / چینائی سیلاب متاثرین کی مددکی پیشکش

چینائی سیلاب متاثرین کی مددکی پیشکش

اشون اور مرلی کو مشکل لمحات میںارکان خاندان سے دوری کا احساس
نئی دہلی۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے دو ارکان روی چندرن اَشون اور مرلی وجئے نے جن کے ارکان خود چینائی کے بدترین سیلاب متاثرین میں شامل ہیں، کہا ہے کہ اس سانحہ میں انسانی جانوں کے اتلاف پر انہیں سخت صدمہ پہونچا ہے اور جنوبی افریقہ کے خلاف رواں سیریز کے اختتام کے بعد وہ تمام متاثرین کی مدد کی کوشش کریں گے۔ اشون اور مرلی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں اور فی الحال جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے اور آخری ٹسٹ میں کھیل رہے ہیں۔ اشون نے بی سی سی آئی ٹی وی پر پیش کردہ اپنے پیام میں کہا کہ ’’اس شہر پر فخر ہے اور اس سانحہ سے نمٹنے کیلئے مدد کی پیشکش کرتا ہوں۔ عوامی برادری نے بہتر کام کیا۔ میں میرے چند دوستوں بالخصوص فلمی اداکاروں سدھارتھ اور بالاجی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو عوام کی مدد کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ چینائی کے جذبہ نے بہتر کام کر دکھایا ہے۔ متاثرین کے نقصانات پر مجھے سخت افسوس ہے۔ جیسے ہی یہ سیریز ختم ہوگی، یقیناً مَیں بھی ان عوام کی مدد کیلئے کھڑا ہوجاؤں گا‘‘۔ اوپنر مرلی وجئے نے کہا کہ ’’المیہ کی اس گھڑی میں مجھے اپنے خاندان کے ساتھ نہ رہنے پر افسوس ہے، لیکن امید ہے کہ حالات جلد سے جلد معمول پر آجائیں گے۔ اس گھڑی میں عوام نے ایک دوسرے کا مثالی ساتھ نبھایا جو میرے لئے قابل تقلید ہے۔ مجھے توقع ہے کہ سب ثابت قدمی سے کھڑے رہیں گے اور حالات کا مقابلہ کریں گے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT