Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / چینائی سیلاب کی صورتحال تشویشناک

چینائی سیلاب کی صورتحال تشویشناک

بچاؤ و راحت کاری کیلئے فوج کے 8 کالمس تیار : راجناتھ سنگھ
نئی دہلی ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چینائی میں سیلاب کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج تیقن دیا کہ ریاستی حکومتوں کو مرکز کی جانب سے ہر ممکنہ مدد کی جائے گی۔ آفات سماوی سے نمٹنے کیلئے مرکز امداد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹاملناڈو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت بچاؤ کاری انجام دینے کیلئے فوج کے 8 کالمس پہنچ رہے ہیں۔ اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہیکہ چینائی میں سیلاب سے تباہی کتنی ہوئی ہے لیکن تمام قومی اور ریاستی شاہراہوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں مباحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹاملناڈو، پڈوچیری اور آندھراپردیش میں سیلاب سے تباہی آئی ہے۔ فوج کے مزید 4 کالم کو دہلی سے روانہ کیا جائے گا اور 4 کالم حیدرآباد سے روانہ کئے جائیں گے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ مرکز ایسے نازک حالات میں ریاست کے ساتھ اظہاریگانگت کرتا ہے۔ بین وزارتی مرکزی ٹیم بھی ریاست کا دورہ کرچکی ہے اور اس نے ایک عرصہ کے اندر رپورٹ پیش کی ہے۔ اس رپورٹ کے ملنے کے بعد مرکز نے مزید امداد روانہ کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT