Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / چینائی متاثرین کی امداد کے لیے یوتھ کانگریس لیڈر منیر احمد جابر کی مہم

چینائی متاثرین کی امداد کے لیے یوتھ کانگریس لیڈر منیر احمد جابر کی مہم

حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : صدر عنبر پیٹ اسمبلی حلقہ یوتھ کانگریس مسٹر پیر منیر احمد جابر نے چینائی متاثرین کی امداد کے لیے چندہ اکٹھا کیا ۔ اور امداد کو یوتھ کانگریس کی توسط سے چینائی روانہ کرنے کا اعلان کیا ۔ مسٹر پیر منیر احمد جابر نے کہا کہ صدر تلنگانہ یوتھ کانگریس کمیٹی مسٹر انیل کمار یادو کی ہدایت پر عنبر پیٹ اسمبلی حلقہ یوتھ کانگریس کمیٹی کی جانب سے شیوم روڈ ، ودیا نگر ، تلک نگر اور 6 نمبر کے مختلف علاقوں کی دکانات سے رجوع ہوتے ہوئے مصیبت زدہ چینائی عوام کی مدد کرنے کے لیے چندہ اکٹھا کیا گیا اور عوام نے بھی اس پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس قائدین انیل گوٹم ، ہریش ، کرن ، گوتم ، رضوان ، اکبر ، مبشر ، کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ مسٹر منیر احمد جابر نے کہا کہ کانگریس پارٹی مصیبت کے موقع پر ہمیشہ عوام کے ساتھ تھی اور آگے بھی رہے گی ۔ قدرتی آفات سماوی کو روکنے میں تو کامیاب نہیں ہوسکتے تاہم متاثرین کی مدد تو کرسکتے ہیں ۔ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے یوتھ کانگریس نے چندہ وصول کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کارخیر میں مکمل تعاون کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT