Friday , January 19 2018
Home / Top Stories / چینائی میں دیوار گرنے سے 11افراد ہلاک، 2 گرفتار

چینائی میں دیوار گرنے سے 11افراد ہلاک، 2 گرفتار

چینائی۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ ٹاملناڈو میں ضلع ترویلور میں ایک دیوار جھونپڑیوں پر گرگئی جس سے ایک کمسن کے بشمول 11افراد زندہ دفن ہوگئے ۔ 20فٹ کی کمپاؤنڈ دیوار کے اچانک گرنے سے رونما ہونے والے اس سانحہ پر چیف منسٹر جیہ للیتا نے ایس آئی ٹی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ ترویلور ضلع کلکٹر کے ویرا راگھوا نے کہا کہ دیوار گرنے کے کیس میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے ‘ مرنے والوں میں 9کا آندھراپردیش سے تعلق ہے جبکہ ماباقی ٹاملناڈو کے شہری ہیں ۔ اس کمپاؤنڈ وال کو ایک خانگی ویر ہاؤزنگ کمپنی نے تعمیر کیا تھا ۔ پولیس نے رامناتھن اور ان کے بھائی بلو کو گرفتار کرلیا ہے۔ آندھرا پردیش کے شہری اس علاقہ میں مزدوری کے لئے آئے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT