Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / چینائی میں فوجی سربراہ کا فضائی معائنہ

چینائی میں فوجی سربراہ کا فضائی معائنہ

چینائی، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ نے آج سیلاب سے شدید متاثرہ شہر چینائی کا فضائی معائنہ کیا اور بتایا کہ سرکاری انتظامیہ کی درخواست پر فوجی دستے، امداد و راحت کے کام انجام دیتے رہیں گے۔ انھوں نے شہر چینائی کی صورتحال اور فوج کی جاریہ خدمات کا جائزہ لیا اور بتایا کہ فوجی دستے، انجینئرنگ کے آلات، میڈیکل ٹیمیں بھی مقامی ضرورت کے مطابق دستیاب رہیں گے۔
گوہاٹی میں دھماکے ، 4 افراد زخمی
گوہاٹی، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گوہاٹی کے مصروف ترین فینسی بازار میں آج دوپہر کم شدت کے 2 دھماکے پیش آئے جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ دھماکے چند سکینڈس کے وقفہ سے تقریباً 3.30 بجے کئے گئے جس کے باعث تجارتی علاقہ میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی۔ دھماکو اشیاء قدیم جیل روڈ پر ایک مٹھائی کی دکان کے قریب کچرے دن میں رکھی گئی تھی۔ زخمیوں کو مہندرا موہن چودھری ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے جبکہ فارنسک ماہرین کو طلب کرلیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT