Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / چینائی میں مثنی پاسپورٹس کی مفت اجرائی

چینائی میں مثنی پاسپورٹس کی مفت اجرائی

چینائی ۔ 7 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے آج یہ اعلان کیا ہے کہ چینائی اور دیگر اضلاع میں حالیہ بارش اور سیلاب میں نقصان زدہ پاسپورٹس کو خصوصی اسکیم کے تحت برسر موقع مفت میں دوبارہ جاری کردیئے جائیں گے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کل سے شروع ہونے والی خصوصی اسکیم 2 ماہ تک نافذ العمل رہے گی جس کے دوران موسلادھار بارش کے باعث نقصان زدہ  (ڈامیج) پاسپورٹ دوبارہ بلا معاوضہ جاری کئے جائیں گے اور اس خصوص میں 12 ڈسمبر کو چینائی کے 3 پاسپورٹ سیوا کیندروں خصوصی پاسپورٹ میلہ منعقد کیا جائے گا۔ ڈوپلیکٹ پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے آن لائین درخواست داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT