Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / چینائی میں مودی کے خلاف سیاہ پرچم مظاہرہ کی کوشش

چینائی میں مودی کے خلاف سیاہ پرچم مظاہرہ کی کوشش

چینائی ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں کانگریس کے 200 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا جو وزیراعظم نریندر مودی یہاں منعقد قومی یوم ہینڈلوم تقریب کے مقام پر آمد کے موقع پر سیاہ جھنڈیاں دکھانے کی کوشش کررہے تھے۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ای وی کے ایس ابلن گوون کی قیادت میں اے آئی سی سی کے سکریٹری سوتھر ونواکراسو اور سینکڑوں کارکنوں نے راجہ رتنم اسٹیڈیم پر جمع ہوکر پارلیمنٹ میں کانگریس کے 25 ارکان کی معطلی کے خلاف پلے کارڈس اور سیاہ جھنڈیاں دکھانے کی کوشش کررہے تھے۔ کانگریس کے حامیوں کو جو مودی کی آمد کے فوری بعد نعرے لگا رہے تھے، تحویل میں لے لیا گیا اور کچھ دیر کے لئے ہال میں محروس رکھا گیا۔ بعدازآں شام میں ان کی رہائی عمل میں آئی۔

TOPPOPULARRECENT