Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / چینائی میں موسلادھار بارش ، عام زندگی مفلوج

چینائی میں موسلادھار بارش ، عام زندگی مفلوج

روشنیوں کے تہوار دیوالی کی گھماگھمی ماند
چینائی۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شہر چینائی میں آج روشنیوں کے تہوار دیوالی کی گھماگھمی اس وقت ماند پڑگئی جب موسلادھار بارش سے شہر کی سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوجانے سے مصروف علاقوں کو جانے والی ٹریفک مسدود ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کا مرکز تیز و تند ہواؤں کے ساتھ پیشرفت کرتے ہوئے کل دوپہر تک کڈلور عبور کرجائے گا۔ یہ مرکز فی الحال پانڈیچری کے شمال جنوب میں 110 کلومیٹر اور چینائی کے جنوب مشرقی میں 180 کلومیٹر دور واقع ہے۔ جبکہ تیز ہواؤں کے جھکڑ 75 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گے۔ ریجنل میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کی اطلاع کے بموجب آج صبح 8:30 بجے تک کانچی پورم، ناگاپٹنم میں 20 سینٹی میٹر چیمبارام سکم (مٹرویلور) اور چدمبرم اورس (کڈلورو) میں 19 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسلادھار بارش سے چینائی کے مضافاتی علاقوں کے زیرزمین راستوں (سب ویز) میں پانی داخل ہوگیا جوکہ شہر کے اہم سڑکوں سے چوراستوں پر شہر میں گھٹنوں برابر پانی جمع ہوجانے سے سینکڑوں گاڑیاں ناکارہ ہوگئیں اور دفتر جانے والے ملازمین بالخصوص خواتین اور معمر افراد مکانات سے باہر نہیں نکل سکے جس کے باعث دیوالی کی خریدوفروخت متاثر ہوگئی۔ دریں اثناء پٹاخوں کے تاجرین نے نقصانات کی تلاشی کیلئے بارش زدہ علاقوں میں بھاری ڈسکاؤٹ پر پٹاخے فروخت کئے جبکہ تیز ہواؤں سے متعدد درخت گر گئے اور برقی سربراہ منقطع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے تاملناڈو اور پانڈیچری میں منگل کو زوردار بارش کی پیش قیاسی کی ہے جبکہ تاملناڈو میں کل دیوالی منائی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT