Tuesday , September 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / چینائی نے بنگلور کو ہرایا، کل ممبئی کیخلاف فائنل

چینائی نے بنگلور کو ہرایا، کل ممبئی کیخلاف فائنل

رانچی ، 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) چینائی سوپر کنگس نے آج بڑی سوجھ بوجھ سے کھیلتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور کو سخت مسابقتی سکنڈ کوالیفائر میں یہاں تین وکٹ سے شکست دے کر انڈین پریمیر لیگ کے فائنل میں رسائی پالی، جو اس ایونٹ کے آٹھ ایڈیشنس میں ریکارڈ چھٹی شرکت ہے۔ سی ایس کے نے ویٹرن مائیک ہسی کے 46 گیندوں میں 56 رنز کی مدد سے 140 کا نسبتاً معمولی

رانچی ، 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) چینائی سوپر کنگس نے آج بڑی سوجھ بوجھ سے کھیلتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور کو سخت مسابقتی سکنڈ کوالیفائر میں یہاں تین وکٹ سے شکست دے کر انڈین پریمیر لیگ کے فائنل میں رسائی پالی، جو اس ایونٹ کے آٹھ ایڈیشنس میں ریکارڈ چھٹی شرکت ہے۔ سی ایس کے نے ویٹرن مائیک ہسی کے 46 گیندوں میں 56 رنز کی مدد سے 140 کا نسبتاً معمولی ٹارگٹ صرف ایک گیند قبل 140/7 پر حاصل کیا۔ چینائی کو اب اس ٹورنمنٹ کے خطابی مقابلے میں ممبئی انڈینس کا کولکاتا میں اتوار کو سامنا کرنا ہوگا۔ قبل ازیں لیفٹ آرم پیسر آشیش نہرا (3/28) نے زبردست بولنگ کی اور چینائی نے مجموعی عمدہ گیندبازی کے ذریعے طاقتور آر سی بی بیٹنگ لائن اپ کو 139/8 کے معمولی اسکور تک محدود رکھا۔ کرس گیل نے 41 کا ٹاپ اسکور 43 گیندوں میں کیا جبکہ کپتان ویراٹ کوہلی 12 اور ڈی ولیرس (1) جلد آؤٹ ہوئے۔

آئی پی ایل میں سٹہ ، مشتبہ شخص گرفتار
نئی دہلی ، 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آج کئی شہروں بشمول دہلی، ممبئی اور جئے پور میں تلاشی مہم شروع کی اور دہلی کے مشتبہ سٹے باز مکیش شرما کو گرفتار کرلیا۔ یہ آئی پی ایل میچز کے سلسلے میں بعض بٹنگ سنڈکیٹس کیخلاف کارروائی کا حصہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT