Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / چینائی کا آج بنگلور کیخلاف مقابلہ

چینائی کا آج بنگلور کیخلاف مقابلہ

رانچی 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق چمپئن چینائی سوپر کنگس ٹیموں کے جدول میں اپنے مقام کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور وہ کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلہ میں رائل چیالنجرس بنگلور کے خلاف ایک اور کامیابی حاصل کرنے کی خواہاں ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ رواں سیزن پہلا مقابلہ ہے اور ٹیموں کے موجودہ فام کے اعتبار سے 2010 ء اور 2011 ء ک

رانچی 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق چمپئن چینائی سوپر کنگس ٹیموں کے جدول میں اپنے مقام کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور وہ کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلہ میں رائل چیالنجرس بنگلور کے خلاف ایک اور کامیابی حاصل کرنے کی خواہاں ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ رواں سیزن پہلا مقابلہ ہے اور ٹیموں کے موجودہ فام کے اعتبار سے 2010 ء اور 2011 ء کی چمپئن چینائی سوپر کنگس کو سبقت حاصل ہے۔ مہندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت چینائی سوپر کنگس نے 10 مقابلوں میں 8 فتوحات حاصل کرتے ہوئے پلے آف میں اپنی رسائی کو تقریباً یقینی بنالیا ہے۔

دوسری جانب بنگلور کی ٹیم نچلی صف بندی سے تیسرے مقام پر موجود ہے جس نے 10 مقابلوں میں صرف 4 فتوحات حاصل کی ہیں۔ بنگلور کے لئے کپتان ویراٹ کوہلی کا ناقص مظاہرہ تشویش کا باعث ہے جوکہ گزشتہ چند مقابلوں میں ایک سے زائد مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ چکے ہیں۔ چینائی سوپر کنگس کو اِس لئے بھی مایوسی ہورہی ہے کیوں کہ اِس کے مقابلے چینائی سے منتقل ہوچکے ہیں جس کی اصل وجہ ٹاملناڈو کرکٹ اسوسی ایشن کو حکومت کی جانب سے یہاں مقابلے منعقد کرنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔

TOPPOPULARRECENT