Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / چینائی کی یونیورسٹی میں حیدرآبادی طالبہ کی خودکشی ، طلبہ کی ہنگامہ آرائی

چینائی کی یونیورسٹی میں حیدرآبادی طالبہ کی خودکشی ، طلبہ کی ہنگامہ آرائی

حیدرآباد 23نومبر (یو این آئی) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ نے چینائی کی ستیہ باما یونیورسٹی ہاسٹل کے کمرہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔اس کی شناخت رادھا مونیکا کے طور پر کی گئی ہے جو انجینئرنگ سال اول کی طالبہ تھی۔اس کی خودکشی پر تلگو زبان بولنے والے ساتھی طلبہ نے احتجاج کیا اور ہاسٹل میں فرنیچر کو آگ لگادی۔انہوں نے یونیورسٹی کے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرنے کا تمل ناڈو حکومت سے مطالبہ کیا۔ تاخیر سے ملی اطلاعات کے مطابق بتایاجاتا ہے کہ یونیورسٹی کے افسروں نے اس طالبہ کو امتحان تحریر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیاکیونکہ وہ انٹرنل امتحان میں نقل کرتی ہوئی پکڑی گئی تھی جس پر بے عزتی محسوس کرتے ہوئے اس نے یہ انتہائی اقدام کیا تاہم اس کے ساتھی طلبہ نے الزام لگایا ہے کہ انتظامیہ کی ہراسانی سے تنگ آکر اس طالبہ نے خودکشی کی ہے ۔فائر انجن نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔طلبہ کا الزام ہے کہ ایک پروفیسر نے اس کو ہراساں کیا تھا۔ بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے ۔طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کیمپس کو خالی کردیں تاکہ مزید تشدد کو روکا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT