Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / چینائی کی 7 وکٹس سے کامیابی پلے آف کیلئے کوالیفائی

چینائی کی 7 وکٹس سے کامیابی پلے آف کیلئے کوالیفائی

موہالی ۔ /16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چینائی سوپر کنگس نے آج شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنگس الیون پنجاب کو 7 وکٹس سے ہرادیا اور جاریہ آئی پی ایل کے جدول میں سرفہرست مقام پر پہونچ گئی ہے ۔ اس طرح چینائی اب پلے آف کیلئے اہل قرار دی گئی ہے ۔ کنگس الیون پنجاب کو مقررہ 20 اوورس میں 130/7 پر محدود کرنے کے بعد چینائی کی جوڑی پلیسیس (41 گیندوں میں 55

موہالی ۔ /16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چینائی سوپر کنگس نے آج شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنگس الیون پنجاب کو 7 وکٹس سے ہرادیا اور جاریہ آئی پی ایل کے جدول میں سرفہرست مقام پر پہونچ گئی ہے ۔ اس طرح چینائی اب پلے آف کیلئے اہل قرار دی گئی ہے ۔ کنگس الیون پنجاب کو مقررہ 20 اوورس میں 130/7 پر محدود کرنے کے بعد چینائی کی جوڑی پلیسیس (41 گیندوں میں 55 رنز) اور سریش رائینا ( 34 گیندوں میں 41 رنز) نے تیسری وکٹ کی رفاقت میں 92 رنز جوڑے اور ٹیم کی کامیابی کی بنیاد رکھی اور یہ نشانہ 16.5 اوورس میں پورا کرلیا گیا ۔ پلیسیس اور رائینا ایسے وقت کھیلنے کیلئے آئے جب چینائی 10 رنز پر دو وکٹس کھوچکی تھی ۔ مائیک ہسی 1 اور برنڈن مکلم 6 پر آؤٹ ہوگئے ۔ اس کامیابی کے ساتھ 14 مقابلوں میں 18 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے چینائی سرفہرست مقام پر ہے ۔ کنگس الیون پنجاب کیلئے یہ سیزن بہتر ثابت نہیں ہوا اور اسے 14 مقابلوں میں صرف 6 پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں ۔ اسے 11 میچیز میں شکست ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT