Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / چینائی کے ساحل تک خصوصی ٹرینیں

چینائی کے ساحل تک خصوصی ٹرینیں

مدورائی ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نسبتاً چند دن کی خشک سالی کے بعد ٹاملناڈو کے شہریوں کو موسلادھار بارش کی آفات کا سامنا کرنا پڑا۔ عہدیداروں نے خصوصی ٹرینیں ترونل ویلی اور رامیشورم سے چینائی کے ساحل تک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ خصوصی مسافر ٹرینیں 4 ڈسمبر سے چلائی جارہی ہے ۔ ترونل ویلی ۔ چینائی ٹرین آج 8 بجے شب روانہ ہوگی اور چینائی کے ساحل پر کل 11 بجے پہنچے گی۔
دو عسکریت پسند اور ایک فوجی ہلاک
سرینگر ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دو عسکریت پسند اور ایک فوجی آج انتہاء پسندوں اور فوج کے درمیان شمالی کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں تصادم کے دوران ہلاک ہوگئے۔ ایک فوجی عہدیدار نے کہاکہ فوج نے انسداد عسکریت پسندی کارروائی وڈر بالا دیہات ہنواڑہ ضلع کپواڑہ میں شروع کر رکھی ہے کیونکہ اسے اس علاقہ میں 3زبردست مسلح عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خبر ملی تھی۔

TOPPOPULARRECENT