Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / چین:ٹرک میں دھماکہ 5 افراد ہلاک، 20 زخمی

چین:ٹرک میں دھماکہ 5 افراد ہلاک، 20 زخمی

بیجنگ۔20مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے صوبے ہونان کی سڑک پر ٹرک میں دھماکے سے 5افراد ہلاک اور 20زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق یوئیانگ شہر کی شاہراہ پر ٹرک میں زوردار دھماکہ ہوا ، جس کے بعد آگلگ گئی۔ ٹرک میں مبینہ طور پر آتشگیر سامان لے جایا جا رہا تھا۔ دھماکے میں 5افراد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوگئے۔ جبکہ کئی گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہو گئیں۔ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور بچاؤ کارکنوںنے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ جہاں 4زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT