Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / چینی افواج کی مشقیں

چینی افواج کی مشقیں

صنعاء ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کی میڈیا نے اس وقت اپنی تمام تر توجہ پیپلز لبریشن آرمی (PLA) پر مرکوز رکھی ہے جس نے ایک اطلاع کے مطابق اپنے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کو نہ صرف چین بلکہ بیرونی ممالک میں بھی مشقوں کے لئے تیار کرلیا ہے جو دراصل مابعد ڈوکلام سطح مرتفع کے علاقہ میں تربیت سے مشروط ہے۔ یاد رہیکہ صدر چین ژی جن پنگ کی خصوصی ہدایت پر پی ایل اے نے اس وقت اپنی تمام فوجی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ کردیا ہے۔ 3 جنوری کو صدر موصوف کی ہدایت پر چینی بری فوج، فضائی فوج اور بحریہ نے نہ صرف چین میں بلکہ دیگر ممالک میں جہاں جہاں ان کے اڈے قائم ہیں، فوجی مشقوں کا آغاز کردیا تھا۔ پی ایل اے کے سرکاری میڈیا نے چینی افواج کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا تھا اور یہ ہدایت بھی کی تھی کہ کسی بھی خطرہ کو آسان سمجھنے کا وقت نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT