Wednesday , February 20 2019

چینی اور ہندوستانی فوجوں کی سرحد پر ملاقات ڈوکلم صف آرائی کے اختتام کے بعد اولین اجلاس

نئی دہلی ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور چین کے فوجی عہدیداروں نے سرحد پر روایتی شخصی اجلاس چینی گیریسن میں منعقد کیا۔ یہ اجلاس چین کی فوج کے مالدوگیریسن میں چینی موسم بہار کے تہوار کے موقع پر منعقد کیا گیا۔ دونوں ممالک کے وفود نے ایک بار پھر عہد کیا کہ موجودہ خوشگوار تعلقات اور بحالی امن کو برقرار رکھا جائے گا۔ تقریباً 4000 کیلو میٹر طویل چین سرحد پر پانچ بی پی ایجم نکات ہیں۔ ہندوستان اور چین کی فوجیں 73 دن طویل صف آرائی میں گذشتہ سال ڈوکلم میں ملوث رہ چکی ہیں۔ اس وقت سے ہندوستان نے متنازعہ علاقہ میں چینی فوج کی تعمیرات پر اعتراض کیا ہے۔ صف آرائی کا آغاز 16 جون کو ہوا تھا اور 28 اگست کو اس کا اختتام ہوا۔

TOPPOPULARRECENT