Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / چینی دراندازی فورسیس نے ناکام بنادی : جیٹلی

چینی دراندازی فورسیس نے ناکام بنادی : جیٹلی

نئی دہلی ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چینی دستوں کی جانب سے دراندازیوں کے پس منظر میں ہندوستان نے آج کہا کہ اس کی مسلح افواج اس طرح کے واقعات پر ’’معقول سے کہیں زیادہ‘‘ کارروائی کررہی ہیں اور انہوں نے اپنے علاقہ کے کسی بھی حصہ میں دراندازی کیلئے چین کو کامیاب ہونے نہیں دیا۔ وزیردفاع ارون جیٹلی نے کہا کہ ایسے معاملہ پیش آئے ہیں جہاں ان ک

نئی دہلی ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چینی دستوں کی جانب سے دراندازیوں کے پس منظر میں ہندوستان نے آج کہا کہ اس کی مسلح افواج اس طرح کے واقعات پر ’’معقول سے کہیں زیادہ‘‘ کارروائی کررہی ہیں اور انہوں نے اپنے علاقہ کے کسی بھی حصہ میں دراندازی کیلئے چین کو کامیاب ہونے نہیں دیا۔ وزیردفاع ارون جیٹلی نے کہا کہ ایسے معاملہ پیش آئے ہیں جہاں ان کی پٹرولنگ ایسے علاقوں میں ہورہی ہے جو ہمارے زیرکنٹرول سمجھے جاتے ہیں۔ لہٰذا ہماری فورسیس نے مناسب کارروائی کی ہے اور ابھی تک ہم نے ہمارے علاقہ کے کسی بھی حصہ میں دراندازی کی اجازت نہیں دی ہے۔ اس دوران میٹنگس منعقد ہوئے ہیں جو ایسے موقع پر مسلح افواج منعقد کیا کرتی ہیں اور جہاں ہمارے علاقہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضروری فیصلے کئے جارہے ہیں۔ وہ نیوی ہیڈکوارٹرس بلڈنگ کے افتتاح کیلئے یہاں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ جیٹلی سے ایک حالیہ واقعہ کے تعلق سے استفسار کیاگیا جہاں چینی دستوں نے مبینہ طور پر 25 تا 30 کیلو مٹر تک ہندوستانی علاقہ میں گھس کر لداخ کے برتسے علاقہ میں دراندازی کی۔ اس مخصوص واقعہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ فوجی سربراہ پہلے ہی وضاحت کرچکے ہیں کہ یہ واقعہ جس کی اطلاع دی گئی ، درست معلوم نہیں ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT