Wednesday , December 12 2018

چینی ساحل کے قریب آئینل ٹینکر اور کارگو جہاز میں تصادم 30 ایرانی لاپتہ

بیجنگ۔7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران سے جنوبی کوریا کو تیل لے جانے والا ایک ٹینکر مشرقی چین کے ساحل کے قریب مال بردار سمندری جہاز سے تصادم سے بھڑک اٹھنے والی آگ کے نتیجہ میں شعلہ پوش ہوگیا۔ جس کے سبب ٹینکر کے 32 ارکان عملہ لاپتہ ہیں جن میں اکثر ایرانی تھے۔ چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ پناما میں رجسٹر شدہ یہ آئیل ٹینکر 1,36,000 ٹن تیل لے جارہا تھا کہ ہانگ کانگ میں رجسٹر شدہ ایک مال بردار سمندری جہاز سے ٹکراکر شعلہ پوش ہوگیا۔ جس کے بعد اس کے 30 ایرانی اور 2 بنگلہ دیشی ارکان عملہ لاپتہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT