Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / چینی صدر ایران پہنچ گئے

چینی صدر ایران پہنچ گئے

تہران ۔ 23 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے صدر شی جِن پنگ سعودی عرب اور مصر کا دورہ مکمل کرتے ہوئے ایران پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی دارالحکومت میں شی جن پنگ نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کی۔ اِس ملاقات میں نیوکلیئر معاملت کے مؤثر ہونے پر امریکی اور مغربی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے تناظر میں چین اور ایران کے مستقبل میں افزائش پانے والے معاشی تعلقات پر توجہ دی گئی۔ ایرانی نیوز ایجنسی نے چینی صدر کا بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ بیجنگ حکومت ایران کے ساتھ پائیدار تعلقات کی بنیاد پر دو طرفہ رابطوں کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT