Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / چینی صدر نے ایشین انفرا اسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کا افتتاح کیا

چینی صدر نے ایشین انفرا اسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کا افتتاح کیا

BEIJING, JAN 16 :- Chinese President Xi Jinping applauds after unveiling a sculpture during the opening ceremony of the Asian Infrastructure Investment Bank (AIIB) in Beijing, China, January 16, 2016. REUTERS/UNI PHOTO-9R

بیجنگ 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کی تائید سے قائم ہونے والے ایشین انفرا اسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کا آج چین کے صدر ژی جن پنگ نے افتتاح انجام دیا ۔ اس بینک میں ہندوستان اور دوسرے 56 ممالک بانی ارکان کے طور پر شامل ہوئے ہیں۔ ژی جن پنگ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے ۔ یہ بینک برکس ترقیاتی بینک کے ساتھ مل کر کام کریگا ۔ ان دونوں بینکوں کو عالمی بینک اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے تشبیہہ دی جا رہی ہے ۔ اڈیشنل سکریٹری وزارت فینانس دنیش شرما کی قیادت میں ایک ہندوستانی وفد نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ بحیثیت مجموعی 57 ممالک نے بانی ارکان کے طور پر اس میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ چین اور امریکہ نے اس سے دوری اختیار کرلی ہے ۔ چین کے صدر لی کی قیانگ بھی ایشین انفرا اسٹرکچر انوسمنٹ بینک کی کونسل کی افتتاحی کانفرنس سے خطاب کرنے والے ہیں۔ یہ بینک رسمی طور پر بیجنگ میں 25 ڈسمبر 2015 کو قائم کیا گیا تھا ۔ چین کے وزیر فینانس کو اس کا پہلا صدر نشین منتخب کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT