Sunday , October 21 2018
Home / Top Stories / چینی صدر کا متحدہ عرب امارات کا دورہ ختم

چینی صدر کا متحدہ عرب امارات کا دورہ ختم

ابوظہبی۔21 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے صدر ژی جن پنگ نے خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کا تین روز دورہ ہفتہ 21 جولائی کو مکمل کر لیا ہے۔ اس دورے کے اختتام پر متحدہ عرب مارات نے کہا ہے کہ دونوں ملک جامع اسٹریٹیجک پارٹنرشپ قائم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی WAM کے مطابق دونوں ملکوں نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ چینی صدر نے اس دورے کے دوران اعلیٰ اماراتی لیڈروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ اس دورے کے اختتام پر جاری ہونے والے بیان میں واضح کیا گیا کہ دونوں ممالک سیاست، اقتصادیات، تیل و گیس اور سلامتی کے امور میں وسیع تعاون کو فروغ دیں گے۔ژی جن پنگ یو اے ای سے افریقہ روانہ ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT