Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / چینی صدر کیخلاف سابق قائدین کی بغاوت ناکام

چینی صدر کیخلاف سابق قائدین کی بغاوت ناکام

رشوت کے خلاف ژی کی مہم پر بااثر قائدین میں برہمی

بیجنگ ۔ 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صدر ژی جن پنگ نے سابق سرکردہ سیاسی قائدین کی طرف سے کی گئی ایک بغاوت کو ناکام بنادیا۔ چین کے چند سابق اعلیٰ سیاسی قائدین رشوت کے خلاف صدر ژی کی مہم کی شدت سے مخالفت کررہے تھے۔ چینی سلامتی قواعد کمیشن کے صدرنشین لیوشیو نے کہا کہ ژی چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے دوسری پانچ سالہ میعاد سنبھالنے کیلئے تیار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اپنے مخالفین کی سازشوں کے تحت کی گئی بغاوت کو ناکام بناتے ہوئے پارٹی کو بچا لیا۔ لیوشیو نے سی پی سی کی پانچ سال میں ایک مرتبہ منعقد ہونے والی کانفرنس کے دوران یہاں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ چونکا دینے والا انکشاف کیا۔ سی پی سی کی 19 ویں پنچسالہ کانفرنس کے ضمن میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیوشیو نے انکشاف کیا کہ متعدد رسوائے زمانہ سابق سرکرہ سیاسی قائدین عنان اقتدار پر قبضے کرنے کیلئے یہ سازش کی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT