Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / چینی فضائیہ کا جنوبی چینی سمندر کے علاقے میں مشق

چینی فضائیہ کا جنوبی چینی سمندر کے علاقے میں مشق

بیجنگ، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چینی فضائیہ نے جنوبی چینی سمندر اور مغربی بحرالکاہل کے علاقے میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشق کیا ہے ۔چین اس وقت اپنی فوج کی تجدید کاری کرنے پر زیادہ توجہ دے رہا ہے اور اسی منصوبہ کے تحت وہ بحریہ اور فضائیہ کے بیڑوں میں لڑاکا طیاروں اور ہتھیاروں کو بڑھا رہا ہے ۔چین کے صدر شی جن پنگ کی مدت مستقل ہو نے کے بعد چینی حکومت کی پوری توجہ فوج کی تجدید کاری پر ہے ۔چین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کی یہ سرگرمی کسی کے بھی خلاف نہیں ہے لیکن وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اس طرح کی مشقیں کر رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT