Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / چینی فوج کی مداخلت کی تردید

چینی فوج کی مداخلت کی تردید

ایٹانگر ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کرن ریجیجو نے حالیہ عرصہ کے دوران اروناچل پردیش کے علاقوں میں چینی فوج کی کسی مداخلت کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں طرف کی فوج کا ایک دوسرے کے علاقہ میں غلطی سے داخل ہونا کوئی نئی بات نہیں کیونکہ یہاں سرحد واضح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسااوقات چین کی فوج بھی یہ دعویٰ ک

ایٹانگر ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کرن ریجیجو نے حالیہ عرصہ کے دوران اروناچل پردیش کے علاقوں میں چینی فوج کی کسی مداخلت کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں طرف کی فوج کا ایک دوسرے کے علاقہ میں غلطی سے داخل ہونا کوئی نئی بات نہیں کیونکہ یہاں سرحد واضح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسااوقات چین کی فوج بھی یہ دعویٰ کرتی ہیکہ ہندوستانی فوج اس کے علاقہ میں داخل ہوگئی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی فوجی جو یہاں گشت کرتی رہتی ہیں، اکثر ایک دوسرے کے علاقہ میں داخل ہوجاتی ہیں۔ یہاں سرحد کی واضح طور پر نشاندہی نہیں کی گئی ہے اس لئے اکثر ایسا ہوتا رہتا ہے۔ تاہم انہوں نے اروناچل پردیش کے ایک بڑے حصہ پر چین کے قبضہ کا اعتراف کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT