Sunday , November 19 2017
Home / بچوں کا صفحہ / چینی مرغی

چینی مرغی

بچو !چینی مرغی بڑی سخت جان ہوتی ہے یہ دنیا کے کسی بھی مقام پر زندگی گذارنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اس مرغی میں حالات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال لینے کی بڑی خوبی پائی جاتی ہے ۔
یہ میدانی علاقے میں جنگل میں کھیتوں میں ، خشک علاقوں میں چھوٹے بڑے پودوں کے بیچ پائی جاتی ہے ۔ عام گھریلو مرغ کے ساتھ چینی مرغ Guinea Fowl انسانی غذائی ضروریات کی تکمیل میں اہم رول ادا کرتی ہے ۔ نہ صرف چینی مرغی کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے ۔ بلکہ اس کے انڈے بھی کثیر تعداد میں استعمال ہوتے ہیں۔ ویسے انسان ان کے لمبے پروں کو بھی تجارتی اغراض کیلئے استعمال کر رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT