Monday , December 11 2017
Home / دنیا / چینی مسلمانوں نے روزے شروع کردیئے

چینی مسلمانوں نے روزے شروع کردیئے

اورومقی ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین میں لاکھوں مسلمانوں نے آج مقدس ماہ رمضان کا استقبال کیا جو جاریہ سال 6 جون تا 6 جولائی منایا جائے گا۔ یاد رہیکہ رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھنے والے صبح صادق سے غروب آفتاب تک نہ کچھ کھاتے ہیں اور نہ پیتے ہیں۔ البتہ صبح صادق سے قبل ہلکی پھلکی غذا کھائی جاتی ہے جسے سحری کہا جاتا ہے تاکہ روزہ داروں کو نقاہت اور کمزوری کا احساس نہ ہو۔ چین میں ہوئی ایغور، قزاق، ازبیک، تاجک اور کرغیز قبیلہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان روزہ رکھتے ہیں جبکہ دیگر صوبہ جات اور شہر جیسے گانسو، ننگژیا اور بیجنگ میں بھی چینی مسلمانوں کی قابل لحاظ تعداد رمضان المبارک کے روزوں اور تراویح کا اہتمام کرتے ہیں۔ حکومت چین نے ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم علاقہ میں جہاں ایغور مسلمانوں کی غالب آبادی ہے روزہ رکھنے پر امتناع عائد کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT