Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / چینی مصنوعات پر امریکہ کا نیا ٹیکس

چینی مصنوعات پر امریکہ کا نیا ٹیکس

واشنگٹن ۔15 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈٹرمپ نے حکومت کو ہدایت دی ہے وہ چین سے آنے والی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کے نئے محصولات لگانے کیلئے کام شروع کر دیں۔’العربیہ‘کی ’بلوم برگ‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے صدر ٹرمپ کی طرف سے چینی مصنوعات پر کسٹم ٹیکس لگانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب دوسری جانب امریکہ کے وزیر خزانہ سٹیون منوچن چین کے ساتھ تجارتی تنازع حل کرنے کے لیے دوبارہ بات چیت کی کوشش کر رہے ہیں۔نئے محصولات لگانے کی تیاری اس کے ایک ہفتے بعد شروع ہوئی۔

کینیڈا کا ڈبلیو ٹی او اصلاحات پر کام
اوٹاوہ ۔15 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا عالمی تجارتی تنظیم (WTO) میں اصلاحات کے ایک پراجکٹ پر کام کررہا ہے اور اس موقع پر بین الاقوامی سطح پر بات چیت کا آئندہ ماہ نظم کریگا۔ کینیڈین ذرائع نے یہ بات ایک ایسے وقت بتائی جب ڈبلیو ٹی او پر امریکی دباؤ میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ وہ ڈبلیو ٹی او سے امریکہ کو باہر نکال لیں گے کیونکہ اگر ڈبلیو ٹی اے جیسی مجلس کو درست نہیں کیا گیاتو آگے چل کر تجارتی تنازعات بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔ قبل ازیں ٹرمپ نے ڈبلیو ٹی اے پر تنقیدیں بھی کی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT