Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / چینی معیشت کو خطروں کا سامنا، لیکن چین کا خوفزدہ نہیں: ژی

چینی معیشت کو خطروں کا سامنا، لیکن چین کا خوفزدہ نہیں: ژی

بیجنگ۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ چین کے معاشی انحطاط کے بارے میں اندیشوں کو مسترد کرتے ہوئے صدر چین ژی جن پنگ نے کہا کہ چین خطروں کے باوجود خوفزدہ نہیں ہے اور ایشیائے کوچک کے انفراسٹرکچر کی ترقی اور سرمایہ کاری سہولتوں کی ترقی کے خواب کو حقیقت بنانے کی کوشش جاری ہے۔ چین میں بینک کے کھاتوں کی مالیت اربوں امریکی ڈالر ہوچکی ہے۔ انھوں نے

بیجنگ۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ چین کے معاشی انحطاط کے بارے میں اندیشوں کو مسترد کرتے ہوئے صدر چین ژی جن پنگ نے کہا کہ چین خطروں کے باوجود خوفزدہ نہیں ہے اور ایشیائے کوچک کے انفراسٹرکچر کی ترقی اور سرمایہ کاری سہولتوں کی ترقی کے خواب کو حقیقت بنانے کی کوشش جاری ہے۔ چین میں بینک کے کھاتوں کی مالیت اربوں امریکی ڈالر ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چینی معیشت کو بے شک خطرے درپیش ہیں، لیکن چین ان سے خوفزدہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپیک سی ای او چوٹی کانفرنس 21 اپیک رکن ممالک کی جانب سے کل سے منعقد کی جارہی ہے جس میں ایشیائے کوچک کے 1500 تاجر طبقہ کے قائدین شرکت کریں گے۔ دُنیا کے اعلیٰ سطحی قائدین میں صدر امریکہ و روس اور وزیراعظم جاپان کی شرکت متوقع ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ چین کی شرح ترقی فی الحال 7.3 فیصد ہے۔

TOPPOPULARRECENT