چینی میڈیا مودی کے دورہ کی تشہیر میں مصروف

بیجنگ 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام)چین کا سرکاری میڈیا وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے دورہ چین کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کرنے کی تیاری کرچکا ہے ۔ یاد رہے کہ جاریہ سال مئی میں نریندر مودی چین کے دورہ پر روانہ ہونے والے ہیں اور چینی میڈیا اس بات کیلئے کوشاں ہے کہ انتہائی اہمیت کے حامل سلک روڈ پراجکٹ پر ہندوستان کے شکوک و شبہات کو یکسر ختم کردیا جا

بیجنگ 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام)چین کا سرکاری میڈیا وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے دورہ چین کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کرنے کی تیاری کرچکا ہے ۔ یاد رہے کہ جاریہ سال مئی میں نریندر مودی چین کے دورہ پر روانہ ہونے والے ہیں اور چینی میڈیا اس بات کیلئے کوشاں ہے کہ انتہائی اہمیت کے حامل سلک روڈ پراجکٹ پر ہندوستان کے شکوک و شبہات کو یکسر ختم کردیا جائے کیونکہ جنوبی ایشیاء میں ہندوستان کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ۔ سرکار اخبارات ’چائنا ڈیلی اور گلوبل ٹائمز‘ کے علاوہ حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی زیر نگرانی چلائے جانے والے اخبار پیپلز ڈیلی نے بھی وزیر خارجہ ہند سشما سوراج کی صدر چین ژی جن پنگ سے ملاقات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے اور انہیں صفحہ اول پر جگہ دی جبکہ سرکاری ٹیلی ویژن کے ذریعہ بھی سشما سوراج کے دورہ کے کوریج کی موثر تیاریاں کی گئیں ۔ گلوبل ٹائمز نے بھی اپنی شہ سرخی میں مودی کے ماہ مئی میں چین کے دورہ کا تذکرہ کیا

جہاں صدر چین ژی جن پنگ کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا گیا کہ ہندوستان اور چین کو اپنے اختلافات فراموش کردینے کا وقت آگیا ہے ۔ نریندر مودی کے دورہ کے ذریعہ ہند۔ چین تعلقات میں مزید استحکام خصوصی طور پر تجارت کے شعبہ میں اضافی سرمایہ کاری کی صورت میں ظاہر ہوگا ۔ دریں اثناء شنگھائی اکیڈیمی آف سوشیل سائنسس کی انٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے ایک ریسرچ اسکالر ہوژیانگ نے بھی گلوبل ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ سرحدی تنازعات کا موضوع بھی زیر بحث آنا چاہئے اور انہیں یقین ہے کہ بات چیت کے بعد تنازعہ کی یکسوئی کرلی جائے گی اور اس طرح دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کو مزید تقویت حاصل ہوگی ۔ چین کے دگر تجزیہ نگاروں کا بھی یہ خیال ہے کہ ہند۔ چین سرحدی تنازعات کو انتہائی صبر و تحمل سے حل کرنے کی ضرورت ہے جبکہ چین کیلئے ضروری ہے کہ وہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی کو دورہ کو غنیمت تصور کرے اور اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دے کیونکہ اسی طرح چین،ہندوستان کو درپیش شکوک و شبہات کا ازالہ کرسکتا ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ امریکی صدر اوباما کے حالیہ دورہ ہند کے بعد چین کے شکوک و شبہات کو دور کرنے کیلئے وزیر اعظم ہند کا دورہ چین ناگزیر ہوگیا تھا ۔

شاپنگ مال میں دھماکہ ،ایک ہلاک
پرتھ 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کے جنوبی شہر پرتھ کے ایک شاپنگ مال میں واقع برقی ٹرانسفارمر میں ہوئے دھماکے میں ایک فرد ہلاک اور دیگر شدید طور پر جھلس گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویناک بتائی گئی ہے۔ دریں اثناء ایک عینی شاہد جو ناتھن میک ڈوناف نے آسٹریلین اسو سی ایٹیڈ پریس کو بتایا کہ اس نے بھی کچھ لوگوں کو بچانے میںاہم رول ادا کیا ۔ اس نے کہا کہ وہ خود اپنی تعریف نہیں کرہرا ہے مگر کہنے کا مقصد ہے کہ امداد بروقت مل جاتی تو جھلسنے والوں کی تعداد ضرور کم ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT