چینی وزیراعظم کیقیانگ کی ملکہ برطانیہ سے ملاقات

لندن ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) چینی وزیراعظم لی کیقیانگ کے سرکاری دورہ برطانیہ کے پہلے روز ملکہ ایلزیبتھ نے ان کا استقبال کیا۔ کیقیانگ اپنے دورہ میں میزبان وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ڈاوننگ اسٹریٹ میں بات چیت بھی منعقد کریں گے۔ یہ 2012ء میں کیمرون کی جلاوطن تبتی روحانی رہنما دلائی لامہ کے ساتھ میٹنگ پر پیدا شدہ تنازعہ کے بعد سے کسی چینی وز

لندن ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) چینی وزیراعظم لی کیقیانگ کے سرکاری دورہ برطانیہ کے پہلے روز ملکہ ایلزیبتھ نے ان کا استقبال کیا۔ کیقیانگ اپنے دورہ میں میزبان وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ڈاوننگ اسٹریٹ میں بات چیت بھی منعقد کریں گے۔ یہ 2012ء میں کیمرون کی جلاوطن تبتی روحانی رہنما دلائی لامہ کے ساتھ میٹنگ پر پیدا شدہ تنازعہ کے بعد سے کسی چینی وزیراعظم کا پہلا دورہ برطانیہ ہے۔ کیقیانگ نے کہا ہیکہ انہیں امید ہیکہ یہ دورہ ان کے ملک کے تعلق سے غلط فہمیوں کو دور کرنے میں مدد کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ تجارتی اور ثقافتی روابط بڑھیں گے۔ برطانیہ نے کہا ہیکہ وہ چین میں انسانی حقوق کے استحصال کے تعلق سے بدستور گہری تشویش رکھتا ہے۔ برطانیہ اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تعلقات کچھ وقت کیلئے منجمد ہوگئے تھے جب کیمرون نے دلائی لامہ سے ملاقات کی لیکن مارچ 2013ء میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی اعلیٰ سطح پر قیادت میں تبدیلی کے بعد کیمرون نے اس ملک کا ڈسمبر میں دورہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT