Monday , October 22 2018
Home / Top Stories / چینی کانگریس کی منظوری،ژی جن پنگ ’تاحیات صدر‘

چینی کانگریس کی منظوری،ژی جن پنگ ’تاحیات صدر‘

بیجنگ ۔ 11مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے صدر کے عہدہ صدارت کی حد پر عائد پابندی ختم کر دی ہے جس کے بعد سے موجودہ صدرژی جن پنگ ممکنہ طور پر تاحیات صدر رہ سکتے ہیں۔اس آئینی تبدیلی کی منظوری نیشنل پیپلز کانگریس نے اتوار کے روز اپنے سالانہ اجلاس کے موقعے پر دی۔کل 2964 ارکان پر مشتمل اس ادارے کے دو ارکان نے اس تبدیلی کے خلاف ووٹ دیا، جب کہ تین نے رائے شماری سے اجتناب کیا۔چین میں سنہ 1990 کے بعد سے صدر کے عہدے کی میعاد مقرر ہے، تاہم صدرژی نے روایت کے برخلاف اکتوبر میں ہونے والے کمیونسٹ پارٹی کانگریس میں اپنے جانشین کا اعلان نہیں کیا۔اس کی بجائے انھوں نے اپنی سیاسی قوت کو تقویت دینے پر توجہ مرکوز رکھی اور پارٹی نے ان کے نام اور سیاسی آئیڈیالوجی کو آئین کا حصہ بنانے کے لیے ووٹ دیا۔ اس طرحژی جن پنگ کا مرتبہ پارٹی کے بانی ماؤ زے تنگ کے برابر ہو گیا ہے۔فروری کے اواخر میں پارٹی نے چین کے آئین سے یہ حد ختم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ صدرژی کے عہدے کی مدت سنہ 2023 میں ختم ہو رہی ہے۔کانگریس بظاہر چین کا سب سے طاقتور قانون ساز ادارہ ہے اور اس کی حیثیت دوسرے ملکوں کے پارلیمان کی طرح ہے لیکن عملی طور پر اسے ‘ربر سٹامپ’ ادارے کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور اسے جو کہا جائے، وہ منظور کر دیتی ہے۔مخالفت کی آوازتاہم ژی جن پنگ کو تاحیات صدر مقرر کرنے کا معاملہ کسی حد تک متنازعہ بھی رہا ہے۔ لیکن چین میں عائد سینسر کی وجہ سے اس موضوع پر ہونے والی بحث سامنے نہیں آ رہی ہے۔تاہم ایک ناقد نے ایک کھلا خط لکھ کر اس آئینی تبدیلی کی تجویز کو ‘مذاق’ کہا ہے۔ایک سرکاری اخبار کے سابق مدیر لی داتونگ نے کہا کہ صدر اور نائب صدر کے عہدے کی حد ختم کرنے سے انتشار جنم لے گا۔ انھوں نے یہ خط نیشنل کانگریس کے بعض ارکان کو بھیجا ہے۔انھوں نے بی بی سی چائنا کو بتایا: ‘میں اسے مزید برداشت نہیں کر سکتا۔ میں اپنے دوستوں سے بات کر رہا تھا اور ہمیں اس پر سخت غصہ ہے۔ ہمیں اپنی مخالفت کی آواز اٹھانا ہو گی۔’البتہ سرکاری ذرائع ابلاغ نے اس تبدیلی کو ایسی اصلاحات قرار دیا ہے جن کی ایک مدت سے ضرورت تھی۔چین میںژی جن پنگ پر براہِ راست تنقید نہیں کی جاتی بلکہ ان کی نمائندگی کے لیے ونی دا پو کارٹون استعمال ہوتا ہیادھر امریکی صدر ٹرمپ نے اس تبدیلی کا خیرمقدم کیا ہے۔گذشتہ اکتوبر کمیونسٹ پارٹی نیژی جن پنگ کے نظریات کی منظوری دی تھی۔ اب سکول، کالجوں اور سرکاری کارخانوں میں یہ نظریات پڑھائے جائیں گے۔ کمیونسٹ پارٹی کے مطابق یہ جدید چین کا نیا باب ہے۔

TOPPOPULARRECENT