Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / چینی کشتی اور ہانگ کانگ ٹینکر میں تصادم، پانچ ہلاک، سات لاپتہ

چینی کشتی اور ہانگ کانگ ٹینکر میں تصادم، پانچ ہلاک، سات لاپتہ

ٹوکیو۔ 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپانی کوسٹ گارڈس نے آج بتایا کہ انہیں ایک چینی ماہی گیری کشتی سے پانچ نعشیں ملی ہیں جو دراصل سمندر میں ہانگ کانگ کے ایک آئیل ٹینکر سے تصادم کے بعد الٹ گئی تھی۔ جاپانی کوسٹ گارڈ عہدیدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کشتی سے پانچ نعشیں دستیاب ہوئی ہیں جبکہ مزید سات افراد کو تلاش کیا جارہا ہے اور بچاؤکاری عملہ اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
بحیرہ جاپان میں کل یہ حادثہ جزیرہ اوکی سے 400 کیلو میٹر کے فاصلہ پر رونما ہوا تھا۔ چینی کشتی پر جملہ 16 افراد سوار تھے جن میں سے صرف 4 افراد کو بچایا گیا ہے جبکہ ہانگ کانگ کے آئیل ٹینکر پر 21 افراد سوار تھے جن کے بارے میں یہ کہا گیا ہیکہ وہ تمام محفوظ ہیں۔ جاپان نے لاپتہ ہونے والے عملہ کی تلاش کیلئے تین گشتی کشتیوں کی خدمات حاصل کی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT